حملہ آور طالب علم دولتِ اسلامیہ سے متاثر تھا ‘ایف بی آئی

جمعہ 18 مارچ 2016 13:14

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے کہاہے کہ کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں چار افراد پر چاقو سے حملہ کرنے والا طالب علم دولت اسلامیہ سے متاثر تھا۔حکام کے مطابق 18 سالہ فیصل محمد خود ساختہ طور پر انتہا پسند ہو گیا اور اس کا کسی عسکریت پسند گروہ سے کوئی براہ راست تعلق نہیں تھا۔

(جاری ہے)

نومبر میں کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں حملہ کرنے کے بعد فیصل پولیس کی گولی لگنے سے ہلاک ہو گیا تھا۔ایف بی آئی کے مطابق تفتیش کاروں کو فیصل کے کمپیوٹر سے دولتِ اسلامیہ کا پروپیگنڈا مواد ملا ہے۔واقعہ سے ایک ہفتے قبل ہی فیصل محمد کی تحریروں سے ظاہر ہو رہا تھا کہ بہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ حملے میں زخمی ہونے والے تمام افراد زندہ بچ گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :