یمن ‘ سعودی عرب کا فوجی کارروائیوں میں کمی کا اعلان
جمعہ 18 مارچ 2016 13:12
صنعاء (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) سعودی عرب نے کہا ہے کہ یمن میں اس کی سربراہی میں قائم اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں کمی لائی جائے گی۔امریکی حمایت کے حامل عرب ممالک کے اتحاد نے یمن کی حکومت کے حمایت میں ایک سال قبل فضائی کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔سعودی عرب کی فوجی کے ترجمان نے کہا کہ فوجی اتحاد کی جانب سے یمنی فوجوں کو فضائی مدد جاری رکھی جائے گی۔
سعودی عرب کی جانب سے یہ اعلان گذشتہ دنوں یمن میں ایک بازار میں فضائی کارروائی کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق ہجہ صوبے کے ضلع مستبا کے ایک بھرے بازار کو کم از کم دو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا ‘ یہ علاقہ حکومت مخالف شیعہ حوثی باغیوں کے زیرانتظام ہے۔(جاری ہے)
سعودی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری نے بتایا کہ اتحاد کی جانب سے حوثی باغیوں کے خلاف یمنی فوجوں کو فضائی مدد جاری رکھی جا سکتی ہے۔
بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری کے مطابق اتحاد کا مقصد ایک مضبوط مربوط حکومت کا قیام ہے جس میں مضبوط قومی فوج اور سکیورٹی فورسز شامل ہوں جو دہشت گردی کا مقابلہ کر سکیں اور مل بھر میں قانون کا نقاذ کریں۔انہوں نے کہاکہ صرف اتحاد فوجوں کی چھوٹی ٹیمیں وہاں موجود رہیں گی جو یمنی فوجوں کو ’سامان و سامان مہیا کرنے، تربیت اور مشاورت‘ کا کام کریں گی، جو آہستگی سے اتحادی فوجوں کی جگہ لے رہی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
اصفہان کی سیٹلائٹ تصاویر سے نقصان واضح نہیں، امریکی میڈیا
-
پانڈا ڈپلومیسی، چین 2 پانڈا امریکا بھیجے گا
-
امریکہ رفح میں اسرائیلی فوجی آپریشن کی حمایت نہیں کر سکتا، بلنکن
-
روس کا سپرسونک بمبار طیارہ گر کر تباہ
-
ٹرمپ کیخلاف عدالتی کارروائی، ایک شخص کی عدالت کے باہر خود سوزی
-
وائٹ ہائوس کا ایران پر اسرائیلی حملے پر تبصرے سے گریز
-
بارشوں کا 75 سالہ ریکارڈ ٹوٹ جانے کے باوجود صرف 24 گھنٹوں میں متحدہ عرب امارات کے متاثرہ علاقے کلیئر ہو گئے
-
ایران : اصفہان میں دھماکوں کی آوازیں اسرائیل نے میزائل حملہ کیا‘ امریکی میڈیا کا دعوی
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.