او آئی سی اور بان کی مون کی ئیجریا کی شمال مشرقی ریاست بورنیو کی مسجد پر دو خودکش حملوں کی مذمت

جمعہ 18 مارچ 2016 13:12

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے نائیجریا کی شمال مشرقی ریاست بورنیو کی مسجد پر دو خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد واقعات کے ذمہ داران علاقے میں امن کے قیام کیلئے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں بند کریں۔

(جاری ہے)

او آئی سی کے سیکرٹری جنرل ایادامین مدنی کی طرف سے جاری بیان میں ریاست بورنیو کے دارالحکومت میدوگوری کی مسجد میں خود کش حملے میں انسانی جانوں کے ضیاع اور نائیجریا میں تشدد کے دیگر واقعات میں ہلاکتوں پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے ۔

انہوں نے پرتشدد واقعات کے ذمہ داروں کو خبردار کیا کہ وہ علاقے میں امن کے قیام کیلئے اپنی مجرمانہ سرگرمیاں بند کریں۔ انہوں نے او آئی سی کی طرف سے دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے نائیجریا کی حکومت سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔ دریں اثناء اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدری اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ بیان میں دہشتگردی کے خلاف نائیجریا کی حکومت سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعاہ کیا گیا ۔