سلامتی کونسل میں مراکش اور اقوام متحدہ کے درمیان مغربی صحارا پر پیدا ہونے والے اختلاف کو زیر بحث لانے کا فیصلہ

جمعہ 18 مارچ 2016 13:11

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ کے ادارے سلامتی کونسل میں مراکش اور اقوام متحدہ کے درمیان مغربی صحارا پر پیدا ہونے والے اختلاف کو زیر بحث لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کے اس ماہ کے صدر ملک انگولا کے سفارت کار اسماعیل گیسپر نے کہا کہ مغربی صحارا کے معاملے پر فریقین میں معمولی سے غلط فہمی پائی جاتی ہے اور اِس کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کی جائیگی اقوام متحدہ مغربی صحارا کے حتمی تشخص کے سلسلے میں ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کر چکی ہے اس پر عمل ابھی تک ممکن نہیں ہو سکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :