فتح جنگ ،ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں فلاحی مراکزاور فیملی ہیلتھ یونٹ میں مختلف ..
تازہ ترین : 1

فتح جنگ ،ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں فلاحی مراکزاور فیملی ہیلتھ یونٹ میں مختلف تقریبات منعقد

فتح جنگ ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں ضلعی آفس محکمہ بہبود آبادی اٹک کی جانب سے فلاحی مراکزاور فیملی ہیلتھ یونٹ میں مختلف تقریبات منعقد کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں فلاحی مرکز شین باغ میں بے بی شو منعقد کیا گیاجس میں خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایک سے 3 سال تک عمر کے بچوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

تقریب کی مہمان خصوصی ڈاکٹر انیقہ ملک نائب ضلعی آفیسر محکمہ بہبود آبادی اٹک تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عوام کی بھرپور شرکت سے ہی بہبود آبادی پروگرام کو کامیاب بنایا جاسکتا ہے۔ انچارج فلاحی مرکز پروین شمشاد نے کہا کہ ماں اور بچے کی صحت ہی ہماری اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر فلاحی مرکز کا سٹاف بھی موجودتھا۔ آخر میں مہمانوں کے لیے ریفریشمنٹ کا انتظام کیا گیا۔ اس موقع پر فری میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مریضوں کو مفت ادویات دی گئیں۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 13:09:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں