ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں جویریا خان کی جگہ عائشہ ظفر شامل ‘آئی سی سی نے تبدیلی کی منظوری دیدی

جمعہ 18 مارچ 2016 13:00

ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں جویریا خان کی جگہ عائشہ ظفر شامل ‘آئی ..

بنگلور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن ورلڈ ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں انجرڈ جویریا خان کی جگہ عائشہ ظفر کو شامل کرلیا ہے۔ آئی سی سی نے اسکواڈ میں تبدیلی کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

اوپننگ بیٹرجویریا خان ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں پاکستان کے پہلے میچ کے دوران انجرڈ ہوگئی تھیں، انہیں انگوٹھے میں فریکچر ہے جس کی وجہ سے وہ ایونٹ سے آؤٹ ہوگئی ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے جویریا خان کی جگہ اسکواڈ میں عائشہ ظفر کو شامل کرلیا ‘21سالہ عائشہ ظفر نے گزشتہ برس دورہ ویسٹ انڈیز میں اپنے انٹرنیشنل کیرئیر کا آغاز کیا تھا ‘ وہ اب تک دو ٹی ٹوینٹی اور ایک ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم کی نمائندگی کرچکی ہیں۔