ویمنز ورلڈ ٹی 20 ، قومی خواتین ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ کل بھارت سے کھیلے گی

جمعہ 18 مارچ 2016 12:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء)ویمنز ورلڈ ٹی 20 میں پاکستانی خواتین کرکٹ ٹیم اپنا دوسرا گروپ میچ کل ہفتہ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

(جاری ہے)

یہ میچ مصنوعی روشنیوں میں فیروز شاہ کوٹلہ سٹیڈیم دہلی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق قومی ٹیم اپنا تیسرا گروپ میچ 24 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ چوتھا اور آخری میچ 27 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی واضح رہے کہ پاکستان ویمن کو اپنے پہلے گروپ میچ میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں 4 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔