پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر پانچویںشخص کو جائیداد کی تقسیم میں استحصال کا سامنا ہے‘جائیدادکی منتقلی رشوت کے بغیرممکن نہیں
میاں محمد ندیم جمعہ 18 مارچ 2016 12:54
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مارچ۔2016ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہر پانچویںشخص کو جائیداد کی تقسیم میں استحصال کا سامنا ہے ، پراپرٹی کو اپنے نام کروانے کےلئے اسے رشوت دینی پڑتی ہے۔ دنیا کے کئی ممالک میں مالی رشوت کے علاوہ خواتین کاجنسی استحصال بھی کیا جاتا ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق دنیا بھر میں ہر پانچویں شخص کو جائیداد کا حق حاصل کرنے میں مختلف مسائل اور دشواریوں کا سامنا ہوتا ہے۔
ان مسائل کے حل میں رشوت اہم کرادر ادا کرتی ہے۔ خواتین اگر جائیداد میں حصہ یا ا سے اپنے نام ٹرانسفر کروانے کی خواہشمند ہوں تو انہیں بعض صورتوں میں جنسی استحصال کا سامنا بھی ہوتا ہے اور زمین الاٹ کرنے والے محکمے کے اہلکار کو رشوت کے عوض وہ اپنا بدن پیش کرنے پر مجبور ہو جاتی ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق براعظم افریقہ میں خواتین کی بڑی تعدادکھیتی باڑی سے وابستہ ہے۔
سب صحارا کی ریاستوں میں خواتین کو جائیداد میں حصہ لینے اور ا س زمین کو اپنے نام ٹرانسفر کرنے کے لیے اہلکاروں کی جنسی تشفی بھی کرنی پڑتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دنیا بھر میں ہر پانچویں شخص کو زمین کے معاملات کو حل کرنے کے لیے حکومتی محکمے کے اہلکاروں کو رشوت دینا پڑتی ہے اور غریب ملکوں میں ایسے معاملات میں یہ ایک معمول بن چکا ہے۔سب صحارا کے ملکوں میں زمین کے لین دین کے لیے ہر تیسرا آدمی رشوت دینے پر مجبور ہے۔ مالی رشوت کے علاوہ خواتین کو بھتے کی صورت میں جنسی طور پراستحصالی صورت حال سے گزرنا پڑتا ہے۔ افریقی ملک گھانا میں 40 فیصد خواتین اور23 فیصد مردوں کو رشوت دینے کے بعد ہی جائیداد ملتی ہے۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ عالمی بینک کی زمین اور غربت کے عنوان سے شروع ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے موقع پر پیش کی ہے۔پاکستان میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے جہاں شہریوں کو جائیدادکی منتقلی کے لیے کسی نہ کسی سطح پر سرکاری اہلکاروں کو رشوت دینی پڑتی ہے یہاں تک کہ جائیدادکا مالک رشوت دیئے بغیراپنی ہی جائیدادکے دستاویزات(فردملکیت وغیرہ)کی نقول حاصل نہیں کرسکتا-مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کے اراکین سے فرداً فرداً مصافحہ
-
ایئر پورٹس کی آئوٹ سورسنگ کے لیے ترکیہ نے دلچسپی ظاہر کر دی
-
ہمارے لیے کچھ ممالک کے ساتھ تعلقات کی مذہبی اور معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے، وزیر دفاع
-
ایرانی صدر کا دورہ پاکستان پہلے سے طے شدہ تھا، اسرائیل سے صورتحال ابھی پیدا ہوئی، اس کا دورے سے کوئی تعلق نہیں ،اسحاق ڈار
-
رانا ثنا اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایس پی ملیر کو نوٹس جاری
-
پی ٹی اے کی مجوزہ کلاس ویلیو ایڈڈ سروسز (سی وی اے ایس) لائسنس ٹیمپلیٹ پر آل پاکستان نیٹ ورک ایسوسی ایشن
-
بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دوبارہ بحال، سماعت 22 اپریل کو ہوگی
-
اڈیالہ جیل پر دہشتگردوں کے حملہ کی اطلاعات ہیں، وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ جمع کروادی
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات پر ان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا بیان
-
نوازشریف کہتے ہیں ہمسائے سے لڑائی نہیں کرنی، مریم نواز
-
حزب اللہ کا حملہ: متعدد اسرائیلی فوجی زخمی، چھ کی حالت نازک
-
پاکستانی حکومت کے تحفظات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں، ایکس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.