گلوکاری سے متعلق سوال پر سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کا شاندار جواب
تازہ ترین : 1
گلوکاری سے متعلق سوال پر سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کا شاندار جواب

گلوکاری سے متعلق سوال پر سابق آف سپنر ثقلین مشتاق کا شاندار جواب

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔18مارچ2016ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آف سپنر ثقلین مشتاق نے میزبان کی جانب سے گانا گانے کے سوال پر شاندار جواب دے ڈالا ۔تفصیلات کے مطابق ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے سرکاری سپورٹس چینل نے سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا اور سابق آسٹریلیوی فاسٹ باؤلر گلین میگراتھ کی خدمات حاصل کیں ۔ دو روز قبل ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے مابین میچ کے بعد برائن لارا نے انکشاف کی کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈووین براوو ایک بہت اچھے گلوکار بھی ہیں اور اکثر و بیشتر ڈریسنگ روم میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے رہتے ہیں جس پر میزبان نے ثقلین مشتاق سے پوچھا کہ کیا وہ بھی گلوکاری کا شوق رکھتے ہیں جس پر سابق پاکستانی آف سپنر نے شاندارجواب دیتے ہوئے کہا کہ اسلام میں گانا گانے سے منع کیا گیا ہے ۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 12:47:12

اپنی رائے کا اظہار کریں