صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 21مارچ کو طلب کرلیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 18 مارچ 2016 12:38

صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس  21مارچ کو طلب کرلیا

اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مارچ۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس اکیس مارچ کو طلب کرلیا،اجلاس تین روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایازصادق کے چیمبر میں اپوزیشن اورحکومتی اراکین کا اجلاس ہوا جس میں پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر کی شام پانچ بجے بلانے پراتفاق کیا گیا، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس تین روزجاری رہے گا،پیر کے روز صرف گیس چوری کا بل پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی آئی اے بل اپوزیشن کو بریفنگ کے بغیر پارلیمنٹ میں نہیں لایا جائے گا،حکومت پیر کو دو بجے مشترکہ اپوزیشن کو پی آئی اے بل پر بریفنگ دے گی،اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،محمود خان اچکزئی،اپوزیشن کی جانب سے خورشید شاہ، شاہ محمود قریشی،عارف علوی،شیری رحمان،آفتاب شیرپاونے شرکت کی۔