دوبئی پہنچتے ہی بیماری دور‘سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے دبئی میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا
میاں محمد ندیم جمعہ 18 مارچ 2016 12:38
دبئی (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔18مارچ۔2016ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے دبئی میں سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ جبکہ پاکستان مسلم لیگ کا اجلاس بھی آج شام ہی طلب کر لیا ہے۔پرویز مشرف کمر کی تکلیف سمیت کئی بیماریوں کے علاج کیلئے پاکستان سے دبئی منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے اجلاس میں اے پی ایم ایل امارات سے تعلق رکھنے والے پارٹی ممبران کو طلب کیا ہے۔
اجلاس ان کی رہائش گاہ پر طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت بھی وہ خود کریں گے۔ کمر میں شدید تکلیف کے باوجود اجلاس کی صدارت اور سیاسی سرگرمیوں کے آغاز پر سیاسی حلقوں میں سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔ پرویز مشرف کراچی سے آج صبح چار بجے روانہ ہوئے اور غیر ملکی پرواز ای کے 611 کے ذریعے دبئی پہنچے۔(جاری ہے)
پرویز مشرف سخت سیکیورٹی میں دبئی ایئر پورٹ سے وی آئی پی گیٹ سے با ہر آئے اور کارکنان استقبال کیلئے انتظار کرتے رہ گئے سابق صدر پرویز مشرف کو 4 گاڑیاں رن وے پر لینے آئیں اور سخت سیکورٹی میں رہائش گاہ پہنچے۔
دوران سفر سابق صدر انتہائی پر سکون تھے اور ٹی شرٹ پہن رکھی تھی‘ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ کسی طور پر بھی بیمار نظرنہیں آرہے تھے۔ دبئی میں ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم جنرل پرویز مشرف کا طبی معائنہ کرے گی جس کے بعدعلاج کے لیے امریکا روانگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ روانگی سے پہلے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ علاج کرا کے وطن آ کر عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.