قائداعظم بین الصوبائی گیمز 5 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے
تازہ ترین : 1

قائداعظم بین الصوبائی گیمز 5 اپریل سے اسلام آباد میں شروع ہوں گے

اسلام آباد ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیراہتمام قائداعظم بین الصوبائی گیمز 5 اپریل سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔ گیمز میں تیرہ کھیلوں کے مقابلے ہونگے جن میں اتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، ہاکی، جوڈو، کراٹے، سکواش، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، فٹ بال اور ریسلنگ شامل ہیں۔ مقابلوں میں انفرادی کھیلوں میں پہلی پوزیشن کیلئے نقد انعام 7 ہزار روپے، دوسری پوزیشن کیلیے5 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن کیلئے 3 ہزار روپے انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ قائد اعظم بین الصوبائی گیمز8 اپریل تک جاری رہیں گی۔

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 12:24:44

اپنی رائے کا اظہار کریں