گنی میں ایبولا وائرس کے 2 نئے کیس سامنے آگئے
تازہ ترین : 1

گنی میں ایبولا وائرس کے 2 نئے کیس سامنے آگئے

کوناکرے ۔ 18 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء)گنی میں ایبولا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گنی کی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ایبولا وائرس کے دو نئے کیس سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ 3مزید مشتبہ کیس بھی سامنے آئے ہیں تاہم ابھی تک ان کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ گنی حکومت نے گزشتہ برس دسمبر میں ایبولا وائرس کے خاتمے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد اب پھر سے گنی میں دو نئے کیس سامنے آئے ہیں اور حکام نے دوبارہ ملک میں حفاظتی انتظامات شروع کر دئیے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 11:45:52

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں