صبا قمر نے فلم ” لاہور سے آگے“ میں عائشہ عمر کی جگہ لے لی
جمعہ 18 مارچ 2016 11:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2016ء) ماڈل واداکارہ صبا قمر نے فلم ”کراچی سے لاہور“ کے سیکوئل ” لاہور سے آگے“ میں عائشہ عمر کی جگہ لے لی، وہ یاسر حسین کے مقابل مرکزی کردار رہی ہیں جو اس فلم کے رائٹر بھی ہیں ۔صبا قمر جن کی دو فلمیں ” کمبخت“ اور”8969” پوسٹ پروڈکشن کے مراحل میں ہیں ۔ان کی ایک فلم ”منٹو“ 2015ء میں ریلیز ہوئی جس میں انھوں نے معروف پلے بیک سنگر ملکہ ترنم نورجہاں کا کردار بخوبی نبھایا۔
ہدایتکار وجاہت روف نے ”کراچی سے لاہور“ میں اداکارہ عائشہ عمر اور شہزاد شیخ کے علاوہ سنیئر اداکار جاوید شیخ ، ایشتا سید شامل تھے مگر انھوں نے اپنے سیکوئل ”لاہور سے آگے “ میں پوری کاسٹ تبدیل کرتے ہوئے اپنے رائٹر واداکار یاسر حسین کے مقابل صبا قمر اور دیگر فنکاروں میں روبینہ اشرف اور بہروز سبزواری کو کاسٹ کیا ہے ۔(جاری ہے)
جس کی زیادہ تر عکسبندی لاہور میں کی جائے گی۔
صبا قمر جنہوں نے کیرئیر کا آغاز ڈرامہ سیریل ”میں عورت ہوں“ سے کیا اس کے بعد انھوں نے”جناح کے نام“ ، ”تیرا پیار نہیں بھولے“ ، ”داستان“ ، ” بنٹی آئی لو یو“ ، ”پانی جیسا پیار “ میں احسن خان ، فواد خان اور میکال ذوالفقارسمیت دیگر معروف فنکاروں کے مقابلے کام کیا ۔ صبا قمر نے اداکار ندیم بیگ اور شبنم کی سپرہٹ فلم ”آئینہ“ کے ری میک ”آئینہ“ میں اداکارہ شبنم کا کردار ریتا پرفارم کیا ، جس میں ان کے مقابل فیصل قریشی تھے ۔اداکارہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستانی فلموں کی کامیابی سے یہ بات واضح ہوگئی کہ فلم نہیں بلکہ ناقص حکمت عملی اسے لے ڈوبی تھی۔جب اچھی فلمیں بننے لگیں تو سینماوٴں میں انھیں دیکھنے کے لیے لوگ آنے لگے ہیں۔ اب یہ ہماری ذمے داری ہے کہ اپنے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے ورک کرتے رہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
اداکارہ تمنا بھاٹیہ کو سائبرکرائم سیل نے طلب کرلیا
-
ایک شادی سے ہی خوش ہوں، باقی کو بھی ایک پر اکتفا کرنا چاہیے، ابرارالحق
-
اداکارہ ایشا دیول کو ہونٹوں کی سرجری کروانا مہنگا پڑگیا
-
اداکارہ پریتی زنٹا کی طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر واپسی
-
راکھی ساونت کی ضمانت مسترد ہونے پرعادل خان کا بیان سامنے آگیا
-
اداکارہ روینہ ٹنڈن کا بیٹی کو شادی کیلئے جلد بازی نہ کرنے کا مشورہ
-
نازش جہانگیرنے بابراعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا
-
اداکارہ ایمن خان کو یو اے ای کا گولڈن ویزہ مل گیا
-
ریمبو اور صاحبہ نے شادی کے لیے وظیفے شروع کر دیے تھے، نشو بیگم
-
پاکستانی ٹک ٹاکراسامہ بھلی کی نجی ویڈیوزلیک
-
پاکستان کے نامور صداکار اور میزبان طارق عزیز کا یوم پیدائش 28 اپریل کو منایا جائیگا
-
مسلمان کورین پاپ سنگر داد کم نے مسجد کی تعمیر کا کام روک د یا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.