پاک بھارت میچ کیلیے بھارت جارہاہوں، میرے لیئے یہی فائنل ہے۔شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 18 مارچ 2016 11:25

پاک بھارت میچ کیلیے بھارت جارہاہوں، میرے لیئے یہی فائنل ہے۔شیخ رشید

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18مارچ 2016ء) :عوامی لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک بھارت میچ دیکھنے کے لیے بھارت جا رہا ہوں اور میرے لیے یہی فائنل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جانے کے لیے میرے پاس سارک کا ویزا ہے ، اگر مجھے بھارتی حکام کی جانب سے واپس بھیجا گیا تو میں اگلی پرواز کے ذریعے واپس آ جاﺅں گا۔

انہوں نے کہا کہ مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے کر حکومت نے دانشمندانہ فیصلہ کیا۔حکمران بڑی بھڑکیں مارتے تھے اب مشرف بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں کسی میں ہمت تھی تو مشرف کو روک لیتے ۔ انہوں نے کہا کہ میں طاہر القادری اور عمران خان سمیت تمام اپوزیشن جماعتوںسے رابطوں میں رہتا ہوں۔ شیخ رشید نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاست کرنا جانتی ہے اور پیپلز پارٹی رحمان ملک کے ذریعے مقتدر حلقوں سے رابطے میں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ مشرف کی روانگی پر بلاول بھٹو نے بیان دیا اور اس کے باپ نے اسے گارڈ آف آنردیا۔لیکن میں بچوں پر سیاست نہیں کرتا پہلے ہی بلو رانی کہہ کر میں نے اپنے قیمتی دوست گنوائے تھے ۔ہر جماعت میں مصطفی کمال پیدا ہو سکتا ہے، شیخ رشید نے کہا کہ نیب پنجاب میں کارروائی کرنا چاہتا ہے نیب نے اٹھائیس افراد کی لسٹ تیار کر رکھی ہے جن میں شاہد خاقان عباسی بھی شامل ہیں تاہم حکومت کی جانب سے نیب کوکام نہیں کرنے دیا جا رہا۔ قومی ٹیم کو پیغام دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بس یہی کہنا چاہتا ہوں جیتو یا ہارو قوم تمہارے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :