مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کو 22 مارچ کو ..
تازہ ترین : 1

مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے وفاقی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کو 22 مارچ کو تنخواہ اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے تمام وفاقی حکومت کے ملازمین اور پنشنرز کو 22 مارچ 2016ء کو تنخواہوں اور پنشن کی پیشگی ادائیگی کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس بات کا فیصلہ 27 مارچ کو ایسٹر کی تقریبات سے لطف اندوز ہونے کیلئے سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حکومت نے دسمبر میں کرسمس کے موقع پر بھی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو پیشگی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے ہدایت جاری کی تھیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 18/03/2016 - 11:02:55

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں