100سالہ بوڑھی عورت نے زندگی میں کبھی میک اپ نہیں کیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 18 مارچ 2016 13:01

100سالہ بوڑھی عورت نے زندگی میں کبھی میک اپ نہیں کیا

روبی میتھیسن 100 سال کی عمر میں بھی کافی خوبصورت ہے۔اس کی خوبصورتی کا راز مہنگی کریمیں یا کھانے کی مخصوص عادت نہیں۔
گلاسکو سے تعلق رکھنے والی 100سالہ روبی کی خوبصورتی کا راز حد سے زیادہ حیرت انگیز ہے۔ روبی کا کہنا ہے کہ اس نے زندگی میں کبھی بھی میک اپ نہیں کیا، حتیٰ کہ اپنی شادی کے دن بھی اس نے میک اپ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

روبی ہر روز اپنے چہرے کو ٹھنڈے پانی سے عام طریقے سےدھوتی ہے اور تروتازہ رہتی ہے۔

روبی میک اپ کے سامان کو شیطانی چیزیں سمجھتی ہے۔
کئی دہائیوں میں خوبصورتی کے نئے انداز اور معیار سامنے آئے مگر روبی نے خود پر کبھی کوئی تجربہ نہیں کیا۔روبی کی بیٹی 59 سالہ رونا میٹیز کا کہنا ہے کہ سادگی کی وجہ سے ہی اس کی ماں کی جلد اب تک تروتازہ ہے۔روبی کا کہنا ہے کہ اس کی شادی کے دن اسے ہلکا سا پاؤڈر لگانے کو دیا گیا تھا مگر اس نے پاؤڈر لگانے سے بھی انکار کر دیا۔