سبی پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا
تازہ ترین : 1

سبی پولیس نے چھ منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا

سبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء)سبی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی،چھ افراد گرفتار ،دو کلو چرس برآمد،مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق اے ایس پی شمائل ریاض ملک کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی میر طارق نواز مری،ایڈیشنل ایس ایچ او میر آصف خجک، اے ایس آئی عابد علی اور حوالدار منور خان گشکوری سمیت ہمراہ بھاری پولیس نفری کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چھ افراد عبدالرحمن گورچانی،حبیب اﷲ نوروزئی،عید محمد ہاڑہ ،قاضی نادر ،سرور گہرام زئی اور چینہ پٹھان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 22:56:51

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں