وزیراعلیٰ کی این اے 153 ملتان، جلالپور پیر والہ کے ضمنی انتخابات میں کامیابی پرمسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کومبارکباد

جمعرات 17 مارچ 2016 22:56

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے این اے 153 ملتان، جلالپور پیر والہ کے ضمنی انتخابات میں شاندار کامیابی پرمسلم لیگ (ن) کے امیدوار رانا قاسم نون کومبارکباددی ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار فتح عوام کا پارٹی پالیسیوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ا ین اے 153کے ضمنی انتخابات میں بھی خدمت خلق کی سیاست کی جیت ہوئی ہے۔عوام نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ وہ مسلم لیگ (ن ) کی قیادت سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔عوام کی بے لوث خدمت کا سفر پہلے سے بڑھ کر جاری رہے گا۔جنوبی پنجاب کے عوام نے جھوٹ پر مبنی سیاست کا دھڑن تختہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ کی طاقت سے عوام نے ایک بار پھر ملک کی ترقی کے مخالفین کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :