باجوڑایجنسی‘بدان میں بر آمدے کی چھت گرنے سے 2بچے جاں بحق ‘ایک شدید زخمی

جمعرات 17 مارچ 2016 22:52

باجوڑایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) باجوڑایجنسی کے علاقے بدان میں بر آمدے کی چھت گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیاہے۔ واقعہ جمعرات کے شام باجوڑایجنسی کے تحصیل ماموند علاقہ بدان میں مقامی شخص عبدالقیوم خان کے گھر میں پیش آیا جہاں برآمدے کی چھت اچانک گرنے سے عبدالقیوم کے دو بچے 8سالہ رضوان ولد عبدالقیوم خان اور 4سالہ عثمان ولد عبدالقیوم خان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

جبکہ 16سالہ نظیرولد عبدالقیوم خان زخمی ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقامی لوگوں نے واقعے کی اطلاع ملتی ہی امدادی کاروائی شروع کی اور ملبے سے لاشوں کو نکالا ۔ زخمی بچے کو علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیاہیں ۔ تینوں بچوں کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہیں ۔ یادرہے کہ باجوڑایجنسی میں گزشتہ کئی روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہیں اور بارشوں کے باعث ایجنسی کے ذیادہ کچے مکانات بوسیدہ ہوچکے ہیں ۔ یہ دو ہفتوں کے دوران مکان کے چھت گرنے کا تیسرا واقعہ ہے ۔ اس سے قبل علاقہ عمرے میں چھت گرنے سے ایک بچی جبکہ تحصیل خار کے علاقہ لوئی بابا میں چھت گرنے سے دو بچیاں جاں بحق ہوگئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :