Live Updates

دہشتگردی کیخلاف پورے ملک کی جنگ خیبر پختونخوا لڑرہا ہے یہ کسی ایک صوبے کی جنگ نہیں ہے اگر ہم ناکام ہوتے ہیں تو پورا ملک محفوظ نہیں رہ سکتا اس لئے اس جنگ کو جیتنے کے لئے وفاق کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی یوسفزئی کاچراٹ مائینز ورکرز یونین کے وفد اور پارٹی کارکنوں سے خطاب

جمعرات 17 مارچ 2016 22:51

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پورے ملک کی جنگ خیبر پختونخوا لڑرہا ہے یہ کسی ایک صوبے کی جنگ نہیں ہے اگر ہم ناکام ہوتے ہیں تو پورا ملک محفوظ نہیں رہ سکتا اس لئے اس جنگ کو جیتنے کے لئے وفاق کو ہمارا ساتھ دینا ہوگا وہ چراٹ مائینز ورکرز یونین کے وفد اور پارٹی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے شوکت یوسفزئی نے کہا کہ صوبہ تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے ہماری اولین ترجیح امن وامان کی صورتحال کوبہتر بنانا ہے عوام کو تحفظ دینا ہے میٹرو اور موٹروے منصوبے بنانے کا مزہ توتب آئے گا جب ملک میں ا من ہوگاانہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک ہزار پولیس اہلکار صوبے میں بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا مگر آج تک ایک اہلکار بھرتی نہیں کیا گیا فاٹا اور سٹیل ایریا کے درمیان باؤنڈریز کو ایف سی کور کرتی ہے مگر ایف سی کو کراچی اور اسلام آباد میں بٹھایا گیا ہے ہم بار بار مطالبہ کر رہے ہیں کہ صوبے کو ایف سی واپس کی جائے انہوں نے سوال کیا کہ وفاق کس بات کا انتظار کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت امن کے قیام کیلئے صوبے کو اضافی وسائل فراہم کرے انہوں نے کہا کہ اگر صوبہ دہشت گردی پر قابو نہ پا سکا تو پھر باقی ملک کا بھی اﷲ حافظ ہو گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :