اے این پی کی پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت

چوہدری نثار کے مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے جواز کی منطق سمجھ نہیں آئی ، حکومت نے آئین کے ساتھ وہ کیا جو آمر کرتا ہے،آرٹیکل 6آئین کو تحفظ دینے کے لئے ہے ، آج ہم کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے وہ کیا جو عدلیہ نے کہا ،عدلیہ جو مرضی کرے کیا جمہوری حکومت نے آئین کو پامال نہیں کیا،اے این پی کے رہنما زاہد خان کا حکومتی فیصلے پر ردعمل

جمعرات 17 مارچ 2016 22:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) عوامی نیشنل پارٹی نے پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار کے مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے جواز کی منطق سمجھ نہیں آئی ، حکومت نے آئین کے ساتھ وہ کیا جو آمر کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے حکومت کے پرویزمشرف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کے مشرف کو بیرون ملک بھیجنے کے جواز کی منطق سمجھ نہیں آئی ، حکومت نے آئین کے ساتھ وہ کیا جو آمر کرتا ہے ، آرٹیکل 6آئین کو تحفظ دینے کے لئے ہے ، ازاہد خان نے کہا کہ آج ہم کس منہ سے کہہ رہے ہیں کہ ہم نے وہ کیا جو عدلیہ نے کہا ،عدلیہ جو مرضی کرے کیا جمہوری حکومت نے آئین کو پامال نہیں کیا۔