ایف آئی اے نے انسانی سمگلر مبارک علی کو گرفتار کر لیا

مجرم نے کئی نوجوانوں کو چوری کے راستے سوہانے خواب دکھا کر ملیشیا بھیجا، کئی کے ساتھ فراڈ کیا

جمعرات 17 مارچ 2016 22:43

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی سمگلنگ کرنے والے مجرم مبارک علی کو گرفتار کر لیا ہے، کئی کیسوں میں مطلوب اس سمگلر نے کئی پاکستانی نوجوانوں کو چوری کے راستے سوہانے خواب دکھا کر ملیشیا بھیجا، کئی کے ساتھ فراڈ کیا، متعدد ایف آئی آر میں بھی مطلوب تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مبارک علی ولد محمد علی اسلام آباد کا رہائشی تھا جو ایف آئی آر نمبر 07/13 u/S 18,22 میں مطلوب تھا، کئی نوجوانوں کوباہر کا جھانسا دیکر لاکھوں روپوں کا فراڈ کیا جبکہ متعدد نوجوانوں کو غیر قانونی طریقہ سے ملاشیہ بھی بھجوایا جبکہ جمعرات کے روز ایک آپریشن کے دوران ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور مزید انویسٹی گیشن جاری ہے۔۔۔

متعلقہ عنوان :