بلاول کو اپنی ماں کے قاتل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہئے ، اے پی ایم ایل
تازہ ترین : 1

بلاول کو اپنی ماں کے قاتل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہئے ، اے پی ایم ایل

ان کی جماعت کے دور حکومت میں مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، اب انہیں کیا تکلیف ہو گئی ہے، ڈاکٹر محمدامجد کا بیان

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ نے چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کو اپنی ماں کے قاتل تلاش کرنے پر توجہ دینی چاہئے ، ان کی جماعت کے دور حکومت میں پرویز مشرف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، اب انہیں کیا تکلیف ہو گئی ہے۔ جاری ایک بیان میں اے پی ایم ایل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمدامجد نے کہا ہے کہ بلاول اپنی ماں کے قاتل اپنے گھر میں تلاش کریں ، وہ اپنے والد سے کہیں کہ پاکستان آ کر ایف آئی اے میں بیان ریکارڈ کروائیں کہ انہوں نے بے نظیر قتل کی منصوبہ بندی کیسے کی۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے اپنے ایک آدمی کے ذریعے بے نظیر کو قتل کرنے کے لئے کراچی سے تین سو ملین بیت اﷲ محسود کو بھجوائے۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 22:43:31

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں