سکھر، جماعت اسلامی سندھ کے رہنماؤں کا 20مارچ کو شان مصطفی ؐ کانفرنس کے سلسلہ میں مختلف علاقوں کا دوہ ،عوامی اجتماعات سے خطاب

کانفرنس ثابت کر دیگی غیور اور محب اسلام و محب وطن عوام ناموس رسالت ؐ کے معاملہ پر ایک ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، مقررین

جمعرات 17 مارچ 2016 22:42

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی سندھ کے نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی اورامیر ضلع مولانا حزب اﷲ جکھرو ، مولانا سلطا ن احمد لاشاری سمیت دیگر رہنماؤں نے گھنٹہ گھر سکھرکے مقام پر 20مارچ بروز اتوار منعقد ہونیولی شان مصطفی ؐ کانفرنس کے سلسلہ میں ضلع سکھر کی مختلف تحصیلوں سکھر ، روہڑی ، صالح پٹ، پنوعاقل کے مختلف مقامات دارا واہن، تراء، گھمرا، صالح پٹ سمیت دیگرعلاقوں کا دورہ کیا اور کانفرنس میں شرکت کے سلسلہ میں عوامی اجتماعات سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ سکھرمیں منعقد ہونیوالی شان مصطفی ؐ کانفرنس ثابت کر دیگی کہ غیور اور محب اسلام و محب وطن عوام ناموس رسالت ؐ کے معاملہ پر ایک ہیں اور کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ شان مصففی ؐ کانفرنس سکھر کی عظیم الشان کانفرنس ہوگی جس میں تحفظ ناموس رسالت ؐ کے پروانے بڑی تعداد میں شرکت کر کے اپنی محبت کااظہار کریں گے،انہوں نے کہا کہ ملک کو سیکولر ازم کی طرف دھکیلنے کی ناپاک سازشیں کی جار ہی ہیں، عاشق رسول ؐ ممتاز قادری کی پھانسی ، نام نہاد تحفظ نسواں بل سمیت دیگر اقدامات ملک کے نظریاتی اسلامی تشخص کو بگاڑنے کی کوششوں کا حصہ ہیں تاہم پاکستان کے عوام ان کوششوں کو ناکام بنا دیں گے، علاوہ ازیں اسلامی جمعیت طلبہ ، جمعیت طلبہ عربیہ، جمعیت اتحاد العلماء، نیشنل لیبر فیڈریشن، سمیت دیگر برادر تنظیمات کی جانب سے بھی سکھر میں منعقد ہونیوالی شان مصطفی کانفرنس میں بھرپور شرکت کا اظہار کیاگیا ہے، اور کہا گیا ہے کہ طلباء علمائے کرام اساتذہ ، محبت کش مزدور وں سمیت زندگی کے ہر ہر شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ عنوان :