حکومت نے آئین کے ساتھ آمرجیساسلوک کیا،کس منہ سے بات عدلیہ پرڈال دی ہے ،اے این پی

جمعرات 17 مارچ 2016 22:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی نے پرویزمشرف کوباہرجانے کی اجازت کی خبرپرردعمل دیتے ہوئے کہاکہ حکومت نے آئین کے ساتھ آمرجیساسلوک کیا،کس منہ سے بات عدلیہ پرڈال دی ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے ترجمان زاہدخان نے کہاکہ مشرف کوباہرجانے کی اجازت کاجوازسمجھ سے بالاترہے ۔آرٹیکل6آئین کے تحفظ دینے کیلئے ہے ،پرویزمشرف نے کھلم کھلاآئین کے آرٹیکل 6کی خلاف ورزی کی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مشرف کوباہرجانے کی اجازت دیناکیاجمہوری حکومت نے آئین کی پامالی نہیں کی۔(یاسرعباسی)

متعلقہ عنوان :