پرویز مشرف بیماری کے بہانے ملک سے فرار ہونا چاہتے ہیں، محمد اسلام

غداری سمیت سنگین مقدمات میں ملوث فرد کا ملک سے فرار ہونا ایک المیہ ہے

جمعرات 17 مارچ 2016 22:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع بن قاسم کے امیر محمد اسلام نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر غداری سمیت سنگین مقدمات کے باوجود بیرون ملک روانہ ہونے کی خبروں پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کی جانب سے دیئے جانے والا فیصلہ انسانی حقوق کے معیار کے مطابق نہیں۔ پرویز مشرف لال مسجد سمیت 12مئی اور عافیہ صدیقی کو امریکہ کے ہاتھوں فروخت کرنے کے مجرم ہیں۔

ایسے فرد کو علاج کے بہانے بیرون ملک فرار کرانا ظلم کے مترادف ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف قوم کے مجرم ہیں اور انہیں کیفر کردار تک پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کافی عرصہ سے بیماری کے بہانے ملک سے فرار ہونے کی تگ دو میں تھے۔ عدالت کی جانب سے دیئے جانے والا فیصلہ ان کیلئے فرار کی راہیں ہموار کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کو فرار کرنے میں حکومت بھی ملوث ہے اور وہ ممتاز قادری کو پھانسی کے بعد عوام کے شدید احتجاج پر اپنے اوسان کھو بیٹھی ہے اور اسے اپنی حکومت جاتی ہوئی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف قانون کی پکڑ سے تو بچ سکتے ہیں لیکن اﷲ کی پکڑ سے نہیں بچ سکیں گے اور ان کا عبرت ناک انجام پوری دنیا دیکھے گی۔

متعلقہ عنوان :