کیشن لیجانے والی وینز کی سکیورٹی کیلئے ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکام رہنے اور ،سٹریٹ کرائم کی وارد توں کے کنڑول میں ناکامی پر ڈویژنل ایس پیز کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا‘ سی سی پی او

جمعرات 17 مارچ 2016 22:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) کیپٹل سٹی پولیس چیف کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ کیشن لے جانے والی وینز کی سکیورٹی کیلئے بنائے جانے والے ایس او پیز پر عملدرآمد میں ناکام رہنے اور اپنے ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کی وارد توں کے کنڑول میں ناکامی پر ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کے ساتھ ساتھ ڈویژنل ایس پیز کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائیگا،شہریوں کے جان مال و عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور اس میں ناکام رہنے والے افسراون واہلکار خود کو محکمانہ کاروائی کیلئے تیار رکھیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آپریشنز و انوسٹی گیشن کے مشترکہ اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری، ایس ایس پی انوسٹی گیشن حسن مشتاق سکھیرا،ایس ایس پی آپریشنز کیپٹن ملک لیاقت سی ٹی او لاہور طیب حفیظ چیمہ کے علاوہ تمام ڈویژنل ایس پیز ایس پی ہیڈ کوارٹرز اورایس پی مجاہد بھی موجوو تھے۔

(جاری ہے)

سی سی پی او نے کہاکہ ایک ہفتے کے اندر اندر تمام بینکوں میں وینٹج پوائنٹ بنوانا اور اس پوائنٹ میں ایک مسلح گارڈ کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ وینٹج پوائنٹ ایسی جگہ پر بنایا جائے جہاں کسی بھی ہنگامی صورت حال میں گارڈ جوابی کاروائی کرسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وینٹج پوائنٹ پر ایک ایمر جنسی بٹن موجود ہونا چاہیے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں گارڈبینک کے اند رموجود حملے کو اس ایمرجنسی بٹن کے ذریعے خطر ے سے آگاہ کر سکے۔

اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سٹریٹ کرائم کی واردتوں کے روک تھا م کیلئے تمام ڈویژن میں کرائم پاکٹس کی نشاندہی کرکے یہاں پٹرولنگ کے لئے اضافی گاڑیاں اور موٹر سائیکل کی فراہمی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ ڈویژنل ایس پیز کو اس بات کا حکم دیا گیا ہے کہ وہ کرائم پاکٹس میں کرائم کے پیک اورز میں نہ صرف خود پیٹرولنگ کریں بلکہ پولیس کی پٹرولنگ کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر بھی نظر رکھے جس سے امید ہے کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں جلد کمی دیکھنے کو ملے گی۔

متعلقہ عنوان :