جماعت اسلامی پنجاب کا سہ روزہ عظیم الشان اجتماع ارکان 8تا10اپریل کو لاہور میں منعقد ہوگا
امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے ذکراﷲ مجاہد کوناظم اجتماع اور دیگر انتظامی کمیٹیوں کاتقررکردیا
جمعرات 17 مارچ 2016 22:19
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء ) جماعت اسلامی پنجاب کا سہ روزہ عظیم الشان اجتماع ارکان8،9،10اپریل بروزجمعہ،ہفتہ اور اتوارکووحدت کالونی کرکٹ گراؤنڈز لاہورمیں منعقد ہوگا۔جس میں صوبے بھر سے بڑے پیمانے پرہزاروں ارکان وامیدواران شرکت کریں گے۔
(جاری ہے)
اس اہم اجتماع ارکان کوکامیاب بنانے کے لئے امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراﷲ مجاہد کوناظم اجتماع مقررکیا ہے جبکہ دیگر انتظامی کمیٹیوں کے ذمہ داران میں امورمربین وخواص بلال قدرت بٹ،اسٹیج کمیٹی کے انچارج خلیق احمد بٹ،لائٹ ساؤنڈسسٹم کے ناظم محمد انور گوندل،میڈیاکمیٹی کے ناظم محمد فاروق چوہان،تزئین وآرائش کے ناظم عمروقاص،مطبخ کے ناظم عبدالعزیزعابد،تقسیم طعام کی ذمہ داری خالداحمد بٹ،ٹینٹ کمیٹی کے ناظم مشتاق جاوید،اجتماع گاہ ورہائش گاہ چوہدری عبدالقیوم ،صحت وصفائی احمدسلمان وچوہدری عبدالرشید،ٹیکنیکل کمیٹی کے ناظم انجینئر امتیاز عابد،پارکنگ محمد امین،سیکیورٹی محمداصغر بھٹی،سٹال کمیٹی کے ناظم محسن بشیر،آب رسانی کے ناظم احسان چوہدری،آئی ٹی کمیٹی کے ناظم میاں محمد زمان اورمالیاتی کمیٹی کے ذمہ داران عدنان نذیر،چوہدری امجد اورمحمد اعجازکومقررکیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ہائیکورٹ نے حماد اظہر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست نمٹا دی
-
جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں بانی پی ٹی آئی، پرویز الہی سمیت 172 افراد کے موبائل سے متعلق رپورٹ طلب
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم ،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
-
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن عدالت نے 6 مئی تک معطل کردیا
-
ملیریا پرقابو پانے کےلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئرمین سینیٹ کا ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.