وکلا کو درپیش مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے،صدر ہائیکورٹ بار
جمعرات 17 مارچ 2016 22:18
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) میری کامیابی بزرگوں کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ہائیکورٹ بار کی صدارت کو چیلنج کی حیثیت سے لے رہا ہوں کیونکہ وکلا کو درپیش مسائل کو فوری بنیادوں پر حل کرنا ناگزیر ہو چکا ہے ورنہ مسائل کا انبار بڑھتا ہی چلا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار نونختب صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان شیخ جمشید حیات نے ناظم اعلیٰ جماعت اہل حدیث پاکستان پروفیسر عبدالمجید کی جانب سے صدر ہا ئیکورٹ بار ملتان کے اعزاز میں دیئے گئے پرتکلف عشائیہ سے کیا۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان عظیم الحق پیرزادہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی بار کا اعزاز رکھنے والی ملتان بار مسائل کے حساب سے بھی پہلے نمبر پر ہے جن کے سدباب کے لئے اپنے منتخب ہونے کے پہلے دن سے ہی کام شرو ع کر دیا تھا اور ان کے حل میں سینئرز اور بزرگوں سے خصوصی طور پر رہنمائی بھی لے جا رہی ہے۔(جاری ہے)
تقریب میں سابق جسٹس الطاف ابراہیم قریشی، سینئر قانون دان مرزا عزیز اکبر بیگ ، سابق صدر ہائیکورٹ بار اطہر شاہ بخاری، سابق جج ڈرگ کورٹ اﷲ دتہ کاشف بوسن ، سماجی و سیاسی شخصیت امیر اﷲ شیخ ، چیئرمین یو سی شیخ رفیق ، حامد ارائیں ، نجف چاون ، اطہر عزیز چوہدری ، نعمان خان خاکوانی ، رانا معراج خالد ، وسیم ممتاز و دیگروکلا ہائیکورٹ اور ڈسٹرکٹ کورٹ کے اہلکاران و جونیئر عملہ کے علاوہ معززین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.