لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی IIکا اجلاس دوسرے روز بھی جاری رہا جس میں محکمہ صحت سے متعلق امور زیر بحث آئے ، اجلاس میں کمیٹی کے اراکین نے فاطمہ جناح انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنسز کی گیارہ سال گزرنے کے باوجود تعمیر مکمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو ایوان میں اٹھائیں گے ۔پی اے سی IIکا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر مختار احمد بھرت کی صدارت میں دوسرے روز بھی جاری رہا ۔اجلاس میں کمیٹی کے اراکین کا کہنا تھاکہ حقیقتاً یہ منصوبہ 15 ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن 80 کروڑ روپے خرچ ہونے کے باوجود تاحال مکمل نہیں ہو سکا اور اب مزید فنڈز روک لئے گئے ہیں۔ کمیٹی کے رکن میاں اسلم اقبال نے کہا کہ اس کا سبب یہ ہے کہ اس کا افتتاح سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے کیا تھا۔

جمعرات 17 مارچ 2016 22:17

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) سی آئی اے پولیس نے سوتیلی بیٹی کو زنا کے بعد قتل کرنے اور اندھے قتل کی اس وارادت میں ملوث ملزم اور اس کی ساتھی ملزم کو گرفتار کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کچھ روز قبل علا قہ تھانہ گلشن اقبال کی حدود سے ملنے والی ایک لڑکی کی نعش جس کا نام حمیرا عمر 21سال جس کو ذیادتی کے بعد قتل کرکے یہاں پھینک دیا گیا اس واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی محمد عمر ورک کواس اندھے قتل کا سراغ لگانے کا کام سونپا ۔

ایس پی سی آئی اے کی سربراہی میں ڈی ایس پی سی آئی اے صدر انور سعید کنگرہ اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم نے مختلف ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی روشنی ،اور دن رات کی محنت کے بعد ملزم ادریس بھٹی اور اس کے ساتھی شوکت علی کو علاقہ تھانہ ہنجر وال سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

دران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم ادریس عورتوں کو سبز باغ دیکھا کر شادی کرلیتاملزم نے اپنی تیسری بیوی زرینہ کی بیٹی مقتولہ حمیرا کو ڈرا دھماکا کر اپنی ہوس کا نشانہ بنایا جوکہ کچھ عرصہ کے بعد حاملہ ہوگئی اور ایک ناجائز بچے کو بھی جنم دیاتو ملزم ادریس نے زمانے کی باتوں سے بچنے کیلئے حمیرا کو قتل کرکے نعش اقبال ٹاؤن کے ایک خالی پلاٹ میں پھینک دی۔

ملز م ایک ظالم اور درندہ صفت انسان ہے جو کہ ایسی وارداتوں کا عادی ہے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ایس پی سی آئی اے اور پولیس ٹیم کے لئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔