\جامعہ سندھ جامشورو، آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے حج قرعہ اندازی

جمعرات 17 مارچ 2016 21:57

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) جامعہ سندھ جامشورو کے آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر سال ایک آفیسر کو حج پر بھیجنے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے قرعہ اندازی کی گئی، جس میں خوش نصیب ڈاکٹر اربیلا آغا کا نام نکلا، جبکہ خوش نصیب امیدوار کا حج پر نہ جانے کی صورت میں کورنگ امیدوار عتیق احمد پٹھان کا نام نکلاتفصیلات کے مطابق قرعہ اندازی کی تقریب کی مہمان خصوصی شیخ الجامعہ سندھ پروفیسر ڈاکٹر عابدہ طاہرانی نے خوش نصیب امیدوارں کے نام کی قرعہ اندازی کی تقریب میں آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر غلام مرتضیٰ سیال جنرل سیکرٹری سجاد علی شاہ اور تمام افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :