مہران یونیورسٹی جامشورو،ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے آخری سال کے طلبہ و طالبات سے ٹیسٹ لیا گیا

جمعرات 17 مارچ 2016 21:57

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔17 مارچ۔2016ء) مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو میں ملٹی نیشنل کمپنی کی جانب سے آخری سال کے طلبہ و طالبات سے ٹیسٹ لیا گیا ہر سال مہران یونیورسٹی میں آخری سال کے ذہین طلبہ و طلبات سے مختلف ملٹی نیشنل کمپنیاں ٹیسٹ لیتی ہیں اور کامیاب امیدواروں کو روزگار مہیا کرتی ہیں یونیورسٹی کے مرکزی آڈیٹوریم میں تین شعبہ جات کیمیکل، مکینیکل اور الیکٹرانکس انجینئرنگ کے طلبہ وطلبات سے ٹیسٹ لیا گیا ٹیسٹ سے پہلے ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن میمن نے یونیورسٹی کی ترقی اور انڈسٹری کی بڑھتی ہوئی اہمیت پرروشنی ڈالی، اس موقع پر ڈائریکٹر انعام اللہ بھٹی، مکینکل شعبہ کے چیئرمین ڈاکٹر در محمد پٹھان اور ڈاکٹر تنویر پھلپوٹو بھی موجود تھے۔