19 مارچ کے ٹاکرے کیلئے پریکٹس سیشن، شعیب ملک اور سریش رائنا بغل گیر، سوشل میڈیا ..
تازہ ترین : 1
19 مارچ کے ٹاکرے کیلئے پریکٹس سیشن، شعیب ملک اور سریش رائنا بغل گیر، ..

19 مارچ کے ٹاکرے کیلئے پریکٹس سیشن، شعیب ملک اور سریش رائنا بغل گیر، سوشل میڈیا پر چرچے

کولکتہ(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء)شعیب ملک اور سریش رائنا کے بغل گیر ہونے کی تصویر کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 19 مارچ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سلسلے میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے میچ کیلئے دونوں ٹیموں کی جانب سے خوب تیاری کی جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی باقائدگی سے کولکتہ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے اہم ترین میچ کیلئے پریکٹس کر رہے ہیں۔

اس موقع پر قومی آلراونڈر شعیب ملک اور بھارتی بلے باز سریش رائنا کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔ مذکورہ تصویر میں دونوں کھلاڑی ایک دوسرے سے خوشگوار موڈ میں بغل گیر ہوتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ دونوں ملکوں کے شائقین کرکٹ کی جانب سے اس تصویر کو بے حد پسند کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کی جانب سے ایک دوسرے کے ہمراہ خوشگوار ماحول میں پریکٹس کرنا خوش آئندہ ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 21:56:54

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں