امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3920 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ ..
تازہ ترین : 1

امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3920 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے 1.1420 فیصد سالانہ مقرر

کراچی ۔ 17 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء) فائنانشل مارکیٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایف ایم اے پی) کے مطابق فارن کرنسی اکاؤنٹس اسکیم کے تحت 3 ماہ اور اس سے زیادہ مگر 6 ماہ سے کم مدت کے لئے امریکی ڈالر میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر 17 مارچ کے لئے بی بی اے بڈ ریٹس 0.3920 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ مجاز ڈیلرز کے انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹ 1.1420 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاؤنڈ میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس 0.3413 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 1.0913 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح یورو میں کھولے گئے اکاؤنٹ پر بی بی اے بڈ ریٹس -0.0071 فیصد سالانہ اور انٹریسٹ کی ادائیگی کے لئے زیادہ سے زیادہ ریٹس 0.7429 فیصد سالانہ مقرر کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 21:44:10

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں