جیکب آباد،تین سال قبل اغواء بیٹے کی عدم بازیابی کیخلاف ورثاء کا قرآن پاک اٹھاکر احتجاج

جمعرات 17 مارچ 2016 21:30

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء) تین سال قبل اغواء ہونے والے بیٹے کی عدم بازیابی کے خلاف ورثاء کا قرآن پاک اٹھاکر احتجاج تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے تھانہ کریم بخش کھوسو کی حدود قصبہ محمد اسماعیل کھوسو سے تین سال قبل اغواء ہونے والے 12سالہ حافظ قرآن الطاف حسین کی عدم بازیابی کے خلاف والدین نے حبیب اللہ کھوسو کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اورڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے ایک گھنٹے تک علامتی بھوک ہڑتال کی مظاہرین نے قرآن پاک اٹھاکراعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاکہ تین سال قبل اغواء ہونے والے الطاف حسین کو جلد بازیاب کرایاجائے اس موقع پر مغوی بچے کے والد حبیب اللہ کھوسو نے صحافیوں کوبتایاکہ تین سال قبل میرے بیٹے کو محمد ابراہیم کھوسو نے اغواء کیاہے اوراب وہ فرار ہے انہوں نے بتایاکہ تین سال سے احتجاج کررہاہوں مگر کوئی سننے والانہیں انہوں نے کہاکہ ایس ایس پی جیکب آباد کے سامنے احتجاج کیاتو انہوں نے ڈی ایس پی گڑھی حسن کو انکوائری آفیسر مقررکیا مگر پولیس پیسے لیکر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ جلد بیٹے کو بازیاب کرایاجائے ۔

متعلقہ عنوان :