حکمرانوں کاکسان پیکچ پٹواریوں کی نظرہوگیاہے،کسانوں کوعشرعشیربھی نہیں پہنچا، ..
تازہ ترین : 1

حکمرانوں کاکسان پیکچ پٹواریوں کی نظرہوگیاہے،کسانوں کوعشرعشیربھی نہیں پہنچا، پرویزالٰہی

پنجاب میں اپنے آٹھ سالہ دور حکومت میں حکمرانوں نے کسانوں کو کوئی ریلیف نہ دیاوہ پنجاب میں میرے بنائے گئے چھ سو کلومیٹر پکے کھالوں کو بھی آگے بڑھانے میں ناکام رہے پنجاب بھر کے دور افتادہ اور پسماندہ اضلاع کا تما م بجٹ لاہور کی جنگلہ بس اور اورنج ٹرین پر خرچ کر دیا ہے پنجاب بھرکے ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں وفد سے گفتگو

دیپالپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17 مارچ۔2016ء )پاکستان مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنماء و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا کسان پیکج پٹواریوں کی نظر ہوگیاہے کسانوں کواس پیکج کا عشر عشیر بھی نہیں پہنچا بلکہ کسانوں کی تذلیل کی گئی ملک معاشی لحاظ سے بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے کسان انتہائی بدحالی کا شکار ہیں اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی حکمرانوں نے پنجاب میں اپنے آٹھ سالہ دور حکومت میں کسانوں کو کوئی ریلیف نہ دیاوہ پنجاب میں میرے بنائے گئے چھ سو کلومیٹر پکے کھالوں کو بھی آگے بڑھانے میں ناکام رہے حکمرانوں نے پنجاب بھر کے دور افتادہ اور پسماندہ اضلاع کا تما م بجٹ لاہور کی جنگلہ بس اور اورنج ٹرین پر خرچ کر دیا ہے پنجاب بھرکے ہسپتال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ہسپتالوں میں ادویات میسر نہیں ڈاکٹروں کی کمی کے باعث مریض تڑپ تڑپ کر جان دے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ جوند سنگھ میں معروف سیاسی و سماجی رہنما سابق سیکر ٹری ٹو چیف منسٹر،،سردار شیر افگن موکل ،،کی رہائش گاہ پر انکی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کے بعد دیپالپور پریس کلب و انجمن صحافیاں (ر) کے وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے دور حکومت میں اراضی ریکارڈ سنٹر کا منصوبہ شروع کیا گیا اس منصوبے کو شہباز شریف نے بدنیتی سے چار سال تک روکے رکھا اور اب اس منصوبے کا کریڈٹ لینے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی پارٹی میں روزانہ کی بنیاد پر اراکین صوبائی اسمبلی شامل ہو رہے ہیں کمال ہتھوڑے سے روزانہ ایم کیو ایم کو ڈینٹ لگا رہے ہیں پرویز مشرف عدالتوں کی ا جازت سے علاج کرانے کے لئے ملک سے باہر جا رہے ہیں اگر حکومت کو کوئی اعتراض ہے تو وہ انہیں روک لے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں بدامنی ،کرپشن ، مہنگائی اور بے روز گاری کا بول بالا ہیں حکمران کرپشن کی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے کے ساتھ پورے نہا رہے ہیں اس موقع پر مرکزی صدر ایم ایس ایف (ق) ملک حق نواز سنگلہ،سردار شہریار موکل،سردار عباس جاوید موکل، مرزاشاہدمغل ، الیاس بھنڈارہ،میاں شعیب مرتضیٰ جوئیہ میاں شجاع حسن خاں وٹو ایڈووکیٹ ، غلام جیلانی چاند، چوہدری محمد سلیم،مرزا محمد آصف مغل سردار عرفاق احمد راجہ بیگوکا،،سرپرست اعلیٰ پریس کلب حاجی عطا الر حمٰن لکھوی،سرپرست چوہدری محمد حسین ایاز، صدر الیکٹرانک میڈیا مظہر عباس چوہدری ، چےئرمین میاں محمد عباس ڈولہ ، تحصیل صدر آر یوجے میاں کاشف وٹوودیگر صحافی بھی موجود تھے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 17/03/2016 - 21:28:05

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں