بلاول بھٹو زرداری نے "گو نواز گو" کے نعرے کیساتھ حکومت کیخلاف احتتاج کا اعلان کر ..
تازہ ترین : 1
بلاول بھٹو زرداری نے

بلاول بھٹو زرداری نے "گو نواز گو" کے نعرے کیساتھ حکومت کیخلاف احتتاج کا اعلان کر دیا

کراچی(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء)بلاول بھٹو زرداری نے بھی "گو نواز گو" کا نعرہ لگا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے سابق صدر پرویز مشرف کے نام کے ای سی ایل سے اخراج پر شدید ردعمل دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ شہید بے نظیر نے مشرف سے طاقت اور زرداری نے ان سے اقتدار چھینا۔ بلاول نے سوال کیا کہ مسل لیگ ن کی حکومت نے مشرف کیساتھ کیا کیا؟ بلاول بھٹو نے اپنے پیغام کے آخر میں "گو نواز گو" کے نعرے کیساتھ حکومت کیخلاف احتتاج کا اعلان کر دیا۔
وقت اشاعت : 17/03/2016 - 21:24:13

اپنی رائے کا اظہار کریں