نصیرآبامیں محکمہ ایجوکیشن کی انتظامی پوسٹوں پرجونیئرآفیسروں کی تعیناتی،صوبائی وزیرتعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے نوٹس لے لیا

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسراوراے ڈی ای ڈیرہ مرادجمالی کے آرڈرمنسوخ ،نئے عہدیدارتعینات،اساتذہ میں خوشی کی لہر،مٹھائیاں تقسیم کیں

جمعرات 17 مارچ 2016 21:08

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 مارچ۔2016ء ) صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے نصیرآباد میں محکمہ ایجوکیشن میں انتظامی پوسٹوں پر جونیئر آفیسروں کا تعیناتی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مراد جمالی خان محمد سیال اور اے ڈی ای او ذولفقار علی پیچوہا کے آرڈر منسوخ کرکے ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مراد جمالی فیض محمد سرپرہ کو تعنیات کردیا گیا جبکہ اے ڈی ای او ذولفقار علی پیچوہا کے آرڈر بھی مسنوخ کرکے دوبارہ ایس ایس ٹی گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کورار تعنیات کردیا گیا سنیئر اساتذہ کرام میں خوشی کی لہڑ دوڑ گئی مٹھائیاں تقسیم کی گئیں مشیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال کے حق میں نعرہ بازی گزشتہ روز عالمی ادارہ یونیسف نے ریریل ٹائم مانیٹرنگ سسٹم میں مداخلت پر دفتر بند کرکے عملہ کو کوئٹہ طلب کر لیا گیا تھا محکمہ تعلیم کے صوبائی وزیر اور بالا آفیسر سے خفیہ رکھا گیا تھا اخبارات میں چھپنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے ان کی غیر موجودگی میں کیئے گئے اقدامات کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے دریں اثناء جی ٹی اے نصیرآباد کے سنیئر رہنماؤں عبدالصمد بنگلزئی نور احمد بنگلزئی میر احمد شاہدنے ڈپٹی ڈسڑکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈیرہ مراد جمالی فیض محمد سرپرہ کی تعنیاتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے مشیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال سیکریڑی تعلیم عبدالصبور کاکڑ سے اظہار تشکر کیا امید ظاہر کی کہ نصیرآباد میں دوبارہ عالمی ادارہ یونیسف کا دفتر بھی کھولا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :