دنیا ئے کرکٹ کے میدانوں میں قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنیوالا انکل ٹی 20 ویزا نہ ملنے پر بھارت نہ جا سکا

پی سی بی کی جانب سے عدم تعاون اور ویزانہ ملنے پر احتجاجاً جلیبیوں کی ریڑھی لگالی اگر قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت گئی تو خوشی میں مفت جلیبیاں بانٹوں گا، انکل ٹی 20 کا اعلان

جمعرات 17 مارچ 2016 21:08

دنیا ئے کرکٹ کے میدانوں میں قومی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنیوالا ..

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) دنیا ئے کرکٹ کے میدانوں میں اپنے مخصوص انداز میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور قومی پر چم کو لہرانے والا انکل ٹی 20 ویزا نہ ملنے پر بھارت نہ جا سکا۔پی سی بی کی جانب سے عدم تعاون اور ویزانہ ملنے پر انکل ٹی20نے جلیبیوں کی ریڑھی لگالی۔انکل ٹی 20نے کہا کہ اگر قومی ٹیم ورلڈ کپ جیت گئی تو وہ خوشی میں مفت جلیبیاں بانٹیں گے۔

حافظ آباد سے تعلق رکھنے والا محمد زمان المعروف انکل ٹی 20 دنیا بھر کے کرکٹ میدانوں میں قو می پرچم کا لباس پہنے اور اپنی مونچھوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کر چکا ہے۔نہ صرف پاکستان بلکہ دبئی ، شارجہ ،ابو ظہبی،انگلینڈ،نیو زی لینڈ اور بنگلہ دیش کے میدانوں میں انکل ٹی 20اپنے مخصوص انداز میں شائقین میں مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کی بھی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انکل T20بھارت میں ہونے والے ٹی 20کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ویزا نہ ملنے پر حکومت اور پی سی بی سے نالا ں ہے انکل T20قومی ٹیم کی حو صلہ افزائی کیلئے بھارت تو نہیں جا سکا لیکن وہ قومی پرچم کا لباس پہنے اور ہاتھ میں سبز ہلالی پرچم لئے ڈھول کی تھاپ پر اپنے مخصوص انداز میں قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر رہاہے۔انکل T20کا کہنا ہے کہ اسے بہت افسوس ہے کہ حکومت اور پی سی بی نے اسے ویزا جاری نہیں کیا اس کی خواہش تھی کہ وہ بھارت میں قومی ٹیم کی حو صلہ افزائی کیلئے جاتا اور بھارتی سر زمین پہ قومی پرچم لہراتا۔

پی سی بی کے رویہ سے دل برداشتہ ہو کر میں نے جلیبیوں کی ریڑھی لگا لی ہے اور اب وہاں پر بیٹھ کر ہی قومی ٹیم کی فتح کیلئے نعرے بھی لگاؤں گا اور دعا بھی کروں گا۔شائقین کا کہنا ہے کہ انکلT20دنیا بھرمیں پاکستان کی شان اورپہچان ہے ۔جو اپنا گھر بھر چھوڑ کر دور دراز ممالک میں قومی پرچم لہرانے اور کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی کیلئے جاتا ہے حکومت کو چاہئے کہ قومی کرکٹ ٹیم جس بھی ملک جائے اس کے ساتھ انکل T20کو بھی خصوصی طور پر ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ بھی وہاں جا کر قومی پر چم کو بلند اور کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی کر سکے۔

انکل T20جیسی شخصیا ت کرکٹ کے میدانوں میں نہ صرف کھلاڑیوں اور شائقین کی حو صلہ افزائی کرتی ہیں بلکہ قومی پرچم کو بلند کر کے امن اور محبت کا پیغام بھی دیتی ہیں۔ایسی شخصیات کی حو صلہ افزائی حکومت اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :