چین میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے لئے خصوصی تھنک ٹینک قائم

تھنک ٹینک پالیسی سازی، اسٹریٹجک ریسرچ اور رائے عامہ میں اہم کردار ادا کرے گا

جمعرات 17 مارچ 2016 20:54

بیجنگ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) چین میں ون بیلٹ ون روڈ منصوبہ کے لئے خصوصی تھنک ٹینک قائم کردیاگیا ہے ۔یہ ریسرچ سینٹر چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس( سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے جنرل آفس کے زیر انتظام ہے ۔ تھنک ٹینک معاون بانیوں میں چین ترقیاتی بینک تسنگ ہوا یونیورسٹی اور شاہراہ ریشم فنڈ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ بینک تزویراتی تحقیق ،پالیسی سازی کے لئے منصوبہ سازی پر تجاویز دینے، جوہر قابل کی تربیت ، رائے عامہ کی رہنمائی اورپبلک سفارتکاری میں کردارادا کرے گا۔ یہ بات سینٹر نے بتائی ہے ۔ سینیٹر کی تعارفی تقریب جمعرات کو بیجنگ میں منعقد ہوئی ۔ گزشتہ سال بیجنگ میں بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ سے متعلقہ تھنک ٹینکسکا اتحاد قائم کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ ون بیلٹ ون روڈ کے تحت پاکستان میں 46ارب ڈالر کی سرمایہ کاری سے پاک چین اقتصادی راہداری پر خوش اسلوبی سے کام جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :