پاکستان پیر کو وسیع پیمانے پرتباہی والے اسلحے کے عدم پھیلاؤ کی کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا

جمعرات 17 مارچ 2016 20:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) پاکستان 21 مارچ بروز پیروسیع پیمانے پرتباہی والے اسلحے کے عدم پھیلاؤ کی کانفرنس کی صدارت سنبھالے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب تہمینہ جنجوعہ 21 مارچ کو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے بڑی تباہی والے اسلحہ کے عدم پھیلاؤ کی کانفرنس کی صدارت کا عہدہ سنبھالیں گی۔ ترجمان کے مطابق 65 ملک اسلحہ عدم پھیلاؤ کانفرنس کے رکن ہیں، کانفرنس کے ایجنڈے میں ایٹمی عدم پھیلاؤ، خلاء میں اسلحہ کی دوڑ کو روکنا شامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان 11برس پہلے بھی کانفرنس کا صدر ملک رہ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :