حکومت کی آئینی مدت کے دوران توانائی کی قلت پرقابو پالیں گے، سی پیک اور تاپی جیسے منصوبوں سے ملک ترقی کریگا، معاشی استحکام، امن وامان سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہترہواہے، ہم گزشتہ ادوار کے نظرانداز شعبوں کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں

وزیراعظم نوازشریف کی گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات میں گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 20:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 مارچ۔2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ ہم اپنی حکومت کی آئینی مدت کے دوران ہی توانائی کی قلت پرقابو پالیں گے، چین پاکستان اقتصادی راہداری اور تاپی گیس پائپ لائن جیسے منصوبوں سے ملک ترقی کریگا، ہم گزشتہ ادوار کے نظرانداز شعبوں کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔وہ جمعرات کو یہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ ادوار کے نظرانداز شعبوں کو متحرک کرنے پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ، چین پاکستان اقتصادی راہداری اور تاپی گیس پائپ لائن جیسے منصوبوں سے خطے کے کروڑوں عوام کی قسمت بدل جائے گی اور ملک مزید ترقی کریگا ۔انہوں نے کہاکہ معاشی استحکام، امن وامان سے عالمی سطح پر پاکستان کا تشخص بہترہواہے۔وزیراعظم نے کہا کہ اپنی آئینی مدت میں توانائی بحران پر قابوپالیں گے کیونکہ عوام کی توقعات کے مطابق کارکردگی دکھارہے ہیں،جیسے منصوبے سے ملک ترقی کریگا،گورنر پنجاب نے صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اوردیگر منصوبوں سے وزیراعظم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ماس ٹرانزٹ سسٹم اوردیگر منصوبوں سے عوامی مشکلات کا ازالہ ہوگا۔