سکھر میں نامعلوم مسلح افراد نے بس سے ایک شخص کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا

جمعرات 17 مارچ 2016 20:31

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) سکھرمیں نامعلوم مسلح افراد نے بس سے ایک شخص کو اتار کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، مقتو ل کی نعش پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثاء کے حوا لے کر دی ، مذکورہ شخص کی ہلاکت معمہ بن گئی تفصیلات کے مطابق سکھر کے آباد تھانے کی حدود میں نیو بس ٹرمینل کے قریب نا معلوم مسلح افراد نے سکھرسے کندھکو ٹ کی طرف جانے والی ایک بس کو روک کر ا س میں سوار کندھکوٹ کی جکھرانی برادری کے ایک شخص عبد الرشید و لد حاجی لعل محمد کوشناخت کے بعد بس سے اتار کر اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں وہ مو قع پر گو لیاں لگنے سے ہلاک ہو گیا ملزمان فائرنگ کے بعد با آسا نی فرار ہو گئے پو لیس نے واقعہ کی اطلاع پر پہنچ کر مقتول کی نعش تحویل میں لے کر پو سٹ ما رٹم کے لیے سول اسپتال سکھر پہنچائی جہاں سے نعش پو سٹ ما رٹم کے بعد ورثاء کے حوا لے کر دی گئی ہے مذکو رہ شخص کی ہلا کت ایک معمہ بن گئی ہے کیو نکہ ورثاء کا کہنا ہے کہ مذکو رہ شخص جو کہ کراچی میں سیکیو رٹی گا رڈ ہے چھٹی پر اپنے گا ؤں آرہا تھاکہ ملزمان نے اسے قتل کیا ان کا یہ بھی کہنا تھاکہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں ہے ان کی برادری کا بھیو برادری کے ساتھ جو تنازعہ چل رہا تھا اس کا تصفیہ ہوچکا ہے جبکہ ذرائع یہ بتا رہے ہیں کہ وقوعہ کے وقت مقتول کے ساتھ ایک لڑکی بنام زینب دختر عبدالستار مہر بھی تھی جس سے مقتول پسندکی شادی کرنا چاہتا تھا پو لیس نے وقوعے سے لڑکی کو تحویل میں لنے کے بعد غائب کر دیاہے لڑکی کا تعلق مہر برادری سے بتایا جا تا ہے۔

متعلقہ عنوان :