سابق بھارتی کپتان سنیل گواسگر نے پاکستان کو بھارت کیخلاف میچ میں فیورٹ قرار دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مارچ 2016 20:21

سابق بھارتی کپتان سنیل گواسگر نے پاکستان کو بھارت کیخلاف میچ میں فیورٹ ..

نئی دہلی(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17مارچ 2016ء) کرکٹ کے بھارتی دیوتا نے بتایا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے میں جیت پاکستان کی ہوگی۔بھارتی کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر نے ہفتے کو ایڈن گارڈن کولکتا میں ہونے میچ کے لیے پاکستان کو بھارت کے خلاف فیورٹ قرار دے دیا۔
بھارتی جو ورلڈ کپ شروع ہونے سے پہلے کسی کو خاطر میں نہیں لا رہے تھے، نیوزی سے ہار کر اوقات میں آ گئے ہیں، جبکہ پاکستانی ٹیم بنگلا دیش کو ہرا کر کافی حد تک پر اعتماد ہے۔


سنیل گواسکر کے مطابق بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ سے ہار کر پاکستان کےخلاف بہت زیادہ پریشر میں آ گئی ہے۔سنیل گواسکر نےمزید کہا کہ انہیں ہفتے کے دن پاک بھارت مقابلے میں پاکستانی ٹیم فیورٹ لگتی ہے۔
سنیل گواسکر کا کہنا تھا کہ ہفتے کو ہونے والا میچ اصل میں بھارتی بیٹنگ اور پاکستانی باؤلنگ کا ہے۔

(جاری ہے)

سنیل گواسکر کا مزید کہنا تھا بھارتی باؤلر ز نے حالیہ دنوں میں جس طرح باؤلنگ کی ہے، اس کا سامنا کرنا بھی آسان نہیں ہوگا۔

سنیل گواسکر کے بقول ایشون نہرا اور جسپریت بھی اچھی باؤلنگ کر رہے ہیں جو پاکستانی بیٹسمینوں کا امتحان ہونگے۔، سنیل گواسکر کے بقول میچ کا ایک یا آدھا اوور ہی گیم کا پانسا پلٹنے کے لیے کافی ہونگے۔
محمد عامر ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کو مشکلات میں ڈال چکے ہیں اس لیے گواسکر کو امید ہے کہ بھارتی بلے باز محمد عامر کا سامنا کرنا سیکھ گئے ہونگے۔


گواسکر کو امید ہے کہ روہت شرما اور دوسروں کو معلوم ہے کہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرانے والے دوسرے باؤلرز کے برعکس محمد عامر میں بال کو سوئنگ بیک کرنے کی صلاحیت ہے۔گواسکر نے روہت اور راہانے کو پہلے چند اوورز سنبھل کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔
ریکارڈ کے لیے بتاتے چلیں کہ ورلڈ ایونٹ میں پاکستان بھارت کے خلاف کھیلا جانے والا کوئی میچ نہیں جیت پایا جبکہ پاکستان ایڈن گارڈن میں کھیلا جانے والا کوئی میچ نہیں ہارا۔

متعلقہ عنوان :