وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا شہر کے مرکزی داخلی راستے کی خستہ حالی کا نوٹس لے لیا ،متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب

جمعرات 17 مارچ 2016 20:19

ٹیکسلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ٹیکسلا شہر کے مرکزی داخلی راستے کی خستہ حالی کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلب کرلی ہے وفاقی وزیرداخلہ نے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اس مسئلے کو فوری حل کیا جائے وفاقی وزیر داخلہ نے اس حوالے سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں کہ شہریوں کو درپیش مسائل کا فوری ازالہ کیا جائے اور اس حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے واضح رہے کہ تاریخی اہمیت کے حامل شہر ٹیکسلاکے مرکزی داخلی راستے چوک سرائے کالاکی خستہ حالی سے پیدا ہونے والے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے ٹیکسلا شہر کا داخلی راستہ خستہ حالی کا شکار ہے انڈر پاس کی تعمیر کے دوران این ایچ اے کی ناقص منصوبہ بندی کے باعث سیوریج سسٹم ناکارہ ہو چکا ہے چوک کا داخلی راستہ مکمل طور پر ٹوٹ چکا ہے جس وجہ سے ٹریفک مسائل میں اضافہ ہوا ہے ٹریفک جام رہنا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :