ترکمانستان کا سٹوریج سہولیات سمیت مختلف شعبہ جات میں گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
ہم گوادر سے اپنی ملکی بندرگاہ کی طرح استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں ٗ قربان علی بردی محمدوف پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کیساتھ علاقائی رابطے کے منصوبہ جات کی تکمیل سے پاکستان کا اقتصادی منظر بدل جائیگا ٗوزیر اعظم
جمعرات 17 مارچ 2016 20:11
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف نے سٹوریج سہولیات سمیت مختلف شعبہ جات میں گوادر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم گوادر سے اپنی ملکی بندرگاہ کی طرح استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں جبکہ وزیر اعظم نواز شریف نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو پاکستان کی اقتصادی شہ رگ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کے ساتھ علاقائی رابطے کے منصوبہ جات کی تکمیل سے پاکستان کا اقتصادی منظر بدل جائیگا ۔
جمعرات کو وزیراعظم محمد نوازشریف اور ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف کو وسطی ایشیا کے ساتھ پاکستان کے مجوزہ شاہراتی رابطے سمیت علاقائی رابطہ کے منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔(جاری ہے)
وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اور چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی شاہد اشرف تارڑ نے یہاں گورنر ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کو وسطی ایشیا علاقائی اقتصادی تعاون (سی اے آر ای سی) پروگرام کے تحت منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔
اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو پاکستان کی اقتصادی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق منصوبوں کے ساتھ علاقائی رابطے کے منصوبہ جات کی تکمیل سے پاکستان کا اقتصادی منظر بدل جائے گا اور یہ پورے علاقے کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم نوازشریف کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے ترکمانستان۔افغانستان۔پاکستان۔بھارت (تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے ساتھ واقع مجوزہ شاہراہوں میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ ترکمانستان کے صدر نے سٹوریج سہولیات سمیت مختلف شعبہ جات میں گوادر میں سرمایہ کاری میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم گوادر سے اپنی ملکی بندرگاہ کی طرح استفادہ کرنے کے خواہاں ہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.