بلجیم ، مشتبہ دہشت گرد کے گھر سے داعش کا پرچم برآمد
دومشتبہ مفرورافرادکی تلاش جاری،ایک سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے، بلجیم پولیس کا بیان
جمعرات 17 مارچ 2016 19:55
برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 مارچ۔2016ء) بلجیم میں گزشتہ روز پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے مشتبہ دہشت گرد کے پاس سے اسلامک اسٹیٹ کا جھنڈا اور ایک کلاشنکوف برآمد ہوئی ہے۔ پولیس فائرنگ کے اس واقعے میں ملوث مزید دو افراد کی تلاش میں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بلجیم کے دفتر استغاثہ کے ترجمان تھیئری ویرٹس نے بتایا کہ برسلز کے ایک فلیٹ پر چھاپے کے دوران دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تلاش جاری ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز مارے جانے والے اس چھاپے کا تعلق گزشتہ برس تیرہ نومبر کو پیرس میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں سے تھا، جن میں ایک سو تیس سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔تھیئری ویرٹس نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص مبینہ طور پر پیرس حملوں میں ملوث تھا۔(جاری ہے)
ان کے بقول پینتیس سالہ محمد بلقائد کا تعلق الجزائر سے تھا جبکہ وہ غیر قانونی طور پر بلجیم میں رہائش پذیر تھا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تلاشی کے دوران اس کے فلیٹ سے اسلامک اسٹیٹ کا پرچم اور دیگر مواد بھی برآمد ہوا ہے۔ ان کے بقول لاش کے قریب سے سلفی گروپ کا ایک کتابچہ بھی ملا ہے۔یہ کارروائی بیلجیئم اور فرانس کی پولیس نے مشترکہ طور پر کی تھی اور اس دوران زخمی ہونے والوں میں بیلجیئم کے تین اور فرانس کا پولیس اہلکار شامل ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق بلقائد کا ریکارڈ پولیس کے پاس پہلے سے موجود تھا کیونکہ 2014ء میں چوری کے الزام میں اسے گرفتار کیا جا چکا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس کے علاوہ ایک اور شخص کو بھی پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ بلقائد کا پڑوسی ہے۔بیلجیئم حکام کے مطابق انسداد دہشت گردی کا یونٹ شدت پسندوں کی تلاش میں لگا ہوا ہے اور اس دوران اسے کچھ کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔ تاہم اس کے باوجود دہشت گردی کا خطرہ بدستور موجود ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
-
سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.