پرویز مشرف کو آرٹیکل 6کے تحت سزا دلوانے کے حوالے سے حکومتی دعووں کی قلعی کھل گئی ہے،توانائی بحران کے خاتمے کے وعدوں پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،مشرف حکومت کے گلے میں اٹکا ہوا ہے وہ نہ اس کو نگل سکتی ہے نہ اگل سکتی ہے ،حکومت مشرف کی قربانی لیکر نومبر تک اپنا راستہ صاف کرنا چاہتی ہے

جمعیت علماء اسلام(ف)کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 17 مارچ 2016 19:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) جمعیت علماء اسلام(ف)کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا کہ پرویز مشرف کو آرٹیکل 6کے تحت سزا دلوانے سمیت معیشت اور توانائی کے حوالے سے کئے گئے تمام دعووں کی حکومتی قلعی کھل گئی ہے،توانائی کے حوالے سے کیے گئے وعدوں پر ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی،مشرف شریف برادران کے گلے میں اٹکا ہوا ہے نہ نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں،حکومت مشرف کی قربانی لیکر نومبر تک اپنا راستہ صاف کرنا چاہتی ہے۔

جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احتساب کا رخ سندھ سے پنجاب کی طرف کیا گیا تو چیخیں نکلنی شروع ہوگئیں ہیں، اورنج لائن اور میٹرو ٹرین کے حوالے سے باتیں صاف ہونی چاہیے،احتساب بے لاگ ہونا چاہیے،احتساب کا معیاری ماڈل، ماڈل ٹاؤن سے شروع ہو تو بہتر ہے۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف شریف برادران کے گلے میں اٹکا ہوا ہے نہ نگل سکتے ہیں نہ اگل سکتے ہیں اور مشرف کو سزا دلوانے کے حوالے سے بڑھسکیں نہیں مارنی چاہیے تھی،شریف مشرف کی قربانی دیکر کسی اور شریف سے بچنا چاہتے ہیں اور نومبر تک راستہ صاف کرنا چاہتے ہیں۔

ایک طرف شریف ہے اور دوسری طرف مشرف حکومت کے مشرف کو آرٹیکل 6کے تحت سزا دینے کے حوالے سے،معاشی اہداف حاصل کرنے بجلی اور توانائی کے حوالے سے کیے گئے وعدوں کی قلعی کھل گئی ہے۔بجلی کے حوالے سے بھی کیے گئے وعدے مذاق بن چکے ہیں اور ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں آتی ہے

متعلقہ عنوان :