مزدوری کے ریٹ میں اضافے کیلئے لیبر کا احتجاج بلا جواز‘ بھٹہ مالکان کم از کم اجرت بورڈ کے مطابق لیبر کو مزدوری دے رہے ہیں‘فیصل آباد میں کسی صورت بھی ریٹ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا

انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن

جمعرات 17 مارچ 2016 19:37

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔ 17 مارچ۔2015ء) انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن فیصل آباد کے ضلعی صدر چوہدری عبدالرزاق باجوہ نے کہا ہے کہ مزدوری کے ریٹ میں اضافے کے لئے لیبر کا احتجاج بلا جواز ہے بھٹہ مالکان کم از کم اجرت بورڈ کے مطابق لیبر کو مزدوری دے رہے ہیں احتجاج کرنے والے مزدوروں اور ان کے لیڈران کا بھٹہ کے کاروبار سے دور کا بھی واسطہ نہیں غیر ملکی این جی اوز کے تنخواہ دار ملازم ملک کا امن اور کاروبار تباہ کرنے کے لئے آئے روز ہرتالیں اور احتجاجی مظاہرے کرتے ہیں فیصل آباد میں کسی صورت بھی ریٹ میں اضافہ نہیں کیا جائے گا وہ گز شتہ روز یہاں میڈ یا کے نما ئندون سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا ہے کہ فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے بھٹہ انڈسٹری کا کاروبار سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے کچی اینٹ کی تیاری نہیں ہو رہی جو ہوئیں تھی وہ بارش کی وجہ سے ضائع ہو گئی ہیں فیصل آباد میں ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے تقریبا ہر بھٹہ مالک کو 15 سے 20لاکھ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے زیادہ تر بھٹے بند ہو چکے ہیں جو چند ایک چل رہے ہیں انہیں بھی لاکھوں روپے کے اخراجات اضافی اٹھانے پڑ رہے ہیں حکومت بھٹہ انڈسٹری کی بقاء کے لئے اقدامات کرے ۔

متعلقہ عنوان :